Advertisement

عوام کو ریلیف دیے بغیر یہ دھرنا ختم نہیں ہوگا، ترجمان جماعت اسلامی

عوام کو ریلیف دیے بغیر یہ دھرنا ختم نہیں ہوگا، ترجمان جماعت اسلامی

عوام کو ریلیف دیے بغیر یہ دھرنا ختم نہیں ہوگا، ترجمان جماعت اسلامی

راولپنڈی: ترجمان جماعت اسلامی نے عوام کو ریلیف دیے بغیر دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرصدارت دھرنے کے مقام پر اجلاس ہوا جس میں مرکزی اورصوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں 8 اگست کو مری روڈ پر مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ نے رپورٹ پیش کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ رات حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ ہوا تھا، آج جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ کا امکان ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جماعت اسلامی اپنے 7 عوامی مطالبات تسلیم کروائے گی اور عوام کو ریلیف دیے بغیر یہ دھرنا ختم نہیں ہوگا۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ حافظ نعیم الرحمان 11 اگست کو لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے خطاب کریں گے، 12 اگست کو امیرجماعت اسلامی پشاور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حافظ نعیم الرحمان 14 اگست کو راولپنڈی میں جشن آزادی کے جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ 16 اگست کو ملتان میں دھرنے سے خطاب کریں گے، بڑے شہروں کی اہم جگہوں پر اسکرینز کا اہتمام کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version