Advertisement

کارساز ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج، ملزمہ کی میڈیکل ہسٹری طلب

کارساز

کارساز ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج، ملزمہ کی میڈیکل ہسٹری طلب

کراچی کے علاقے کارساز میں ہونے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی میڈیکل ہسٹری طلب کرلی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق کارساز میں ہونے والے    خوفناک  ٹریفک حادثے میں باپ اور بیٹی جاں بحق  جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

واقعے  کا مقدمہ  متوفی عارف کے بڑے بھائی امتیاز کی مدعیت میں قتل بالسبب اور خراب ڈرائیور کی دفعات کے تحت بہادر آباد تھانے میں درج   کرلیا گیا۔

مقدمے میں گرفتار خاتون کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی خاتون ڈرائیور بھی زخمی ہے۔  ملزمہ کو بھی سر پر چوٹ لگی ہے، ملزمہ کا جناح اسپتال میں سی ٹی اسکین کرایا گیا۔

Advertisement

حادثے میں زخمی ہونے والے چار افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل ہسٹری طلب کرلی گئی ہے اور میڈیکل معائنے کے لیے بلڈ سیمپلز  بھی لے کیے ہیں۔

ابتدائی ایگزامن کے بعد سیمپلز پولیس کے ذریعے لیب بھیجے جائیں گے۔

پولیس سرجن کے مطابق ملزمہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ نتاشہ مخصوص دوا لیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version