Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن کے 100 دن، کارکردی رپورٹ جاری

وزیراعلیٰ پنجاب کے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن کے 100 دن، کارکردی رپورٹ جاری

وزیراعلیٰ پنجاب کے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن کے 100 دن، کارکردی رپورٹ جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سیف سٹی نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی 100 دنوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر سے 60 ہزار سے زائد خواتین کی شکایات موصول ہوئیں، 4  ہزار 143 کیسز میں تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ 1ہزار 137 کیسز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین کی شکایت پر 4 ہزار 83 کیسز کی ایف آئی آر درج کروائی گئیں، گھریلو جھگڑوں پر 935 اور ہراسمنٹ کی 309، اس کے علاوہ خواتین سے زیادتی کی 460، اقدام قتل 157، تیزاب گردی کی 9 اور دیگر وجوہات کی 2 ہزار 292 ایف آئی آر درج کروائیں گئیں، جبکہ کل کیسز میں سے 51 ہزار 768 کیسز کو صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خواتین ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے روزانہ کی بنیاد پر راہنمائی حاصل کر رہی ہیں، اس کے علاوہ خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں راہنمائی فراہم  کی جا رہی ہے۔

 ترجمان سیف سٹیزنے بتایا کہ خواتین کسی بھی وقت 15 پر کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں، جبکہ خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلے کے حوالے شکایت درج  کروا سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version