Advertisement

قومی ہیرو ارشد ندیم آبائی علاقے میاں چنوں پہنچ گئے؛ پرتپاک استقبال، پھول نچھاور

ارشد ندیم

قومی ہیرو ارشد ندیم آبائی علاقے میاں چنوں پہنچ گئے؛ پرتپاک استقبال، پھول نچھاور

میاں چنوں: پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو میں عالمی ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کرنے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اپنے آبائی علاقے میاں چنوں پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

عوام کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے پائے گئے۔

ارشد ندیم کی میاں چنوں آمد پر لوگوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد ارشد ندیم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

بعدازاں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم شہر کا چکر لگا کر اپنے آبائی گاؤں کی طرف روانہ ہوں گے۔

قبل ازیں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی پرواز رات ایک بج کر 25 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پہنچی تھی، ارشد ندیم کے طیارے کو ایئرپورٹ پر واٹر کینن سلیوٹ پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا تھا۔

Advertisement

ایئرپورٹ پر ارشد ندیم اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور شہریوں نے اپنے ہیرو کو کندھوں پر اٹھایا۔

ارشد ندیم کی آمد پر ان کے مداحوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول بجا کر ’’پاکستان زندہ باد ارشد ندیم زندہ باد‘‘ کے نعروں سے ان کی واپسی کا جشن منایا۔

قومی ہیرو نے انہیں فراہم کی جانے والی امداد اور سہولیات پر حکومت اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

مینز جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا، ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version