Advertisement

قیمتیں بڑھنے کے باوجود وفاقی حکومت چینی کی برآمد روکنے میں ناکام

قیمتیں بڑھنے کے باوجود وفاقی حکومت چینی کی برآمد روکنے میں ناکام

قیمتیں بڑھنے کے باوجود وفاقی حکومت چینی کی برآمد روکنے میں ناکام

قیمتیں بڑھنے کے باوجودوفاقی حکومت چینی کی برآمد روکنے میں تاحال ناکام دکھائی دیتی ہے۔

ذرائع کے مطابق 13 جون سے اب تک چینی کی ریٹیل اوسط فی کلو قیمت میں 4.56 روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے، قیمتیں بڑھنے پرچینی برآمد روکنے کے کابینہ فیصلے پرابھی تک عمل نہیں ہوسکا۔

ذرائع نے بتایا کہ نئےسرکاری ڈیٹا میں چینی کی ریٹیل فی کلوقیمت بینچ مارک سے 2.2 روپے زیادہ ہے، نئےسرکاری ڈیٹا میں چینی کی ریٹیل فی کلوقیمت بینچ مارک سے 2.2 روپے زیادہ ہے، جبکہ ای سی سی نے چینی کی فی کلو ریٹیل پرائس کا بینچ مارک 145.1 روپے مقررکررکھی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ملک میں چینی کی اوسط ریٹیل فی کلوقیمت 147 روپے  40 پیسے ہے، چینی کی ریٹیل پرائس مقررہ بینچ مارک سے 11 جولائی کو ہی زیادہ ہوگئی تھی، جبکہ چینی کی ریٹیل قیمت 29 جولائی کومقررہ بینچ مارک سے 2.5 روپے فی کلوبڑھ چکی تھی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ نے چینی کی برآمد معطل کرنے کا ارادہ کررکھا ہے، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔

Advertisement

ای سی سی نے 13 جون 2024  کو ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم ای سی سی کی اجازت کے وقت ملک میں چینی کی اوسط ریٹیل فی کلوقیمت 143.1 روپے تھی جبکہ ای سی سی نے 2 روپے اضافی مارجن کے ساتھ فی کلو چینی کا بینچ مارک 145.1 روپے مقررکیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version