Advertisement

پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی اے کا اہم اقدام

پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی اے کا اہم اقدام

پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی اے کا اہم اقدام

اسلام آباد: پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی اے نے اہم اقدام اٹھالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی ہدایت پر ٹیلی کام آپریٹرز کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ شروع کردیا گیا ہے، عالمی معیار کی کمپنیوں سے کرائے جانے والے سائبرسیکیورٹی آڈٹ کا حتمی جائزہ پی ٹی اے لے گا۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز کی سائبرسیکیورٹی کا تمام تکنیکی پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا، ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے پی ٹی اے کے سائبر سیکیورٹی فریم ورک پر عمل درآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سائبر سیکیورٹی فریم ورک کے تحت یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ فائروال لگی ہے یا نہیں، ٹیلی کام آپریٹرز کے اسٹاف کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی دیکھی جائے گی۔

ذرائع پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ٹیلی کام آپریٹرز سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہ ہونے کا بھی جائزہ لیا جائے گا، ٹیلی کام آپریٹرز کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ مکمل ہونے کےُ بعد پی ٹی اے اس پر اپنی فائینڈنگ دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version