Advertisement

چین سے 15 ارب ڈالر توانائی قرض ری شیڈولنگ کیلئے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی قائم

قرض

چین سے 15 ارب ڈالر توانائی قرض ری شیڈولنگ کیلئے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی قائم

اسلام آباد: چین سے 15 ارب ڈالر توانائی قرض ری شیڈولنگ کیلئے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چین سے 15 ارب ڈالر توانائی قرض ری شیڈولنگ کیلئے وفاقی وزیر خزانہ، وزیر توانائی، وزیر اقتصادی امور اور سیکریٹری وزارت خزانہ کمیٹی میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی کی معاونت کیلئے سی پی پی اے، پی پی آئی بی، بنک حکام اور چینی نمائندہ پر ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تاہم ذیلی کمیٹی 4 ہفتوں میں چائینیز توانائی منصوبوں کے قرض کی ری شیڈولنگ کیلئے تجاویز دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ کی قیادت میں قائم کمیٹی دو ہفتوں تک ذیلی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لے گی، مین کمیٹی سفارشات کا حتمی جائزہ لے کر وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی۔

اس کے علاوہ رپورٹ کی تجاویز درست ہونے کی صورت میں وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی جبکہ وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی قیادت میں قائم کمیٹی چائینیز حکام سے بھی رابطے میں رہے گی۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ رپورٹ تجاویز میں قرض کی اقساط کی مدت کو بڑھانا یا دیگر تجاویز شامل ہو سکتی ہیں، تاہم رپورٹ کی وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد چین کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version