Advertisement

تاجر برادری اور عوام کے کامیاب ہڑتال پر شکر گزار ہیں، لیاقت بلوچ

تاجر برادری اور عوام کے کامیاب ہڑتال پر شکر گزار ہیں، لیاقت بلوچ

تاجر برادری اور عوام کے کامیاب ہڑتال پر شکر گزار ہیں، لیاقت بلوچ

راولپنڈی: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے اللہ کا شکر ہے کہ تاجر برادری، صنعت کار اور عام شہری نے حافظ نعیم کی کال پر کامیاب شٹر ڈاؤن کیا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کی بروقت کال تھی، تاجروں اور  صارفین نے اپنے حق کے لئے اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب ہڑتال کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم راولپنڈی کی چیمبر آف کامرس اور تمام تاجر نمائندوں کے کامیاب ہڑتال پر شکرگزار ہیں۔ اب بدترین مہنگائی اور مہنگی بجلی سمیت ٹیکسز کا انبار اور حکمرانوں کی عیاشی نا منظور ہے، اقتصادی بحران اور تباہی کے نظام کے خلاف عوام اب باغی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سفید پوش طبقے کے لئے زندگی گزارانا مشکل ہے، آئی پی پیز کا معاہدے اب ناقابل قبول ہے، عوام کا خون چوس کر اربوں روپے آئی پی پیز کے اندھے کنویں میں ڈالے جارہے ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج کی ہڑتال اسلام آباد کی جانب ملک گیر لانگ مارچ کا ٹریلر ہے، عوام کی پر امن مزاحمت رنگ لائے گی اور حکمران سمجھ لیں کہ عوام نے کشمیر اور بنوں میں بھی اپنا ردعمل دیا تھا۔ حکمران اگر اپنی عیاشی نہیں چھوڑیں گے تو عوام کشمیر اور بنوں سے شدید ردعمل دیں گے۔

Advertisement

لیاقت بلوچ کہتے ہیں کہ یہ منظور نہیں کہ حکمران مفت بجلی، پیٹرول اور مراعات انجوائے کریں اور غریب خود کشی کرے، عوام کے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکسز اور دیگر ٹیکسز کا بوجھ قابل قبول نہیں۔ عوام باعزت روزگار اپنے بچوں کا روشن مستقبل چاہتے ہیں جب کہ اب جب لانگ مارچ کی صورت میں اسلام آباد پر یلغار ہوگی تو لوگ بنگلادیش اور کینیا کو بھول جائیں گے۔

نائب امیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھرنے میں ہم نے حکومت کو 45 دنوں کا وقت دیا تھا کہ عوام کو ریلیف دیں، حافظ نعیم نے دھرنا موخر کرنے کے بعد اگلے ہی دن سے جلسے شروع کر دیے تھے۔ حافظ نعیم الرحمان نے ملک بھر تاجروں سے ملاقاتیں کی اور نتیجے میں آج بھرپور ہڑتال کی، معاہدے کے مطابق حکومت نے معاہدہ کیا تھا کہ تاجروں اور صارفین کو ریلیف دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے وزراء سے رابطہ کیا کہ وعدے پورے کریں مگر حکومتی کمیٹی ایک بار پھر لاپتہ ہوگئی ہے، حکومت کو کہتا ہوں کے عوام کے ٹمریچر کا اندازہ لگالیں۔ ہم نے حکومت کا کہا کہ سود کی شرح کم کرکے دو سو ارب سے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں۔

لیاقت بلوچ مزید کہتے ہیں کہ ہم نے حکومت کو تجاویز دی ہیں، اب حکومت پر ہے کہ وہ ریلیف دیتے ہیں یا عوام کے غضب کے سامنے ڈھیر ہوتی ہے۔ عوام باشعور ہے اور اب حکومت کی ناٹک اور دھوکے بازی نہیں چلے گی، حکومت بجلی کی قیمت میں کمی کا کریڈیٹ لینا چاہتی ہے تو لے مگر عوام کو ریلیف دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version