Advertisement

گارنٹی دیتے ہیں اسلام آباد میں جلسے سے امن کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف

گارنٹی دیتے ہیں اسلام آباد میں جلسے سے امن کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف

اسلام آباد: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ اسلام آباد میں جلسے سے امن وامان کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کو پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسہ کرے گی، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا، کے پی کے سے بہت بڑے قافلے جلسے میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے قانون کے خلاف کوئی کام نہ کریں، غیر قانونی طور پر جلسہ کرنے کی کوشش نہیں کی، خدشہ ہے ضلعی انتظامیہ اجازت نہ دے، ضلعی انتظامیہ سے کہتا ہو جلسے کی اجازت دینا ہمارا آئینی حق ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم گارینٹی دیتے ہیں اسلام آباد میں جلسے سے امن کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، جلسہ پر امن ہوگا، ایسی صورتحال نہ پیدا کی جائے کہ تلخی میں اضافہ ہوا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، کچھ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کرپشن کا کہا، شکایت کی گئی کے پی کے بعض محکموں میں کرپشن ہورہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کر کے وزراء کو پیغام دینے کا کہا، انہوں نے کہا کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہوگی۔

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شکیل خان نے اسی تناظر میں پریس کانفرنس، تحفظات کا اظہار کیا، کمیٹی کے لیے شاہ فرمان، قاضی انور، مصدق عباسی کا نام لیا گیا، کمیٹی کی تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاگیا، 2 ہفتے کارروائی ہوئی، متعدد لوگوں کے بیانات لیے گئے، کمیٹی نے تجاویز مرتب کر کے وزیراعلیٰ کو پیش کردیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version