بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اور روس کے خوشگوار تعلقات جذبہ خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔
تر جمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، جبکہ رواں ہفتے کے آغاز میں 5 اگست کو پانچ سال مکمل ہونے پر یوم استحصال منایا گیا، کشمیری بھائیوں سے پاکستان اپنی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی جوکہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بلایا گیا تھا، جبکہ اجلاس میں نائب وزیراعظم نے فلسطین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو بلا تعطل جاری رکھنے پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آسیان دن کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے مبارکباد دی، جبکہ امریکا میں پاکستانی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پرحملے کے حوالے سے امریکی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، ہم اس مسئلے کے حوالے سے امریکا کی جانب سے تفصیلات کے انتظار میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے حوالے سے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مثبت تعلقات ہیں جو عرصہ دراز سے ہیں، جبکہ دفتر خارجہ نے بنگلہ دیش عوام اور حکومت کے لیے اظہار ہمدردی کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نئے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو مبارکباد دی ہے، اس کے علاوہ پاکستانی ہائی کمشنر نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

