کراچی بار اور وکلا نے آئین کی بالادستی کے لیے قربانیاں دی ہیں، ضیا الحسن لنجار

کراچی بار اور وکلا نے آئین کی بالادستی کے لیے قربانیاں دی ہیں، ضیا الحسن لنجار
سندھ کے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ کراچی بار اور وکلا نے آئین کی بالادستی کے لیے قربانیاں دی ہیں، وکلا کی سیاسی وابستگیاں ہوسکتی ہیں لیکن کالے کوٹ کا تعلق صرف بار سے ہوتا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ اور قانون ضیا الحسن لنجار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار ایسوسی ایشن ہمارے لیے والدین کا درجہ رکھتی ہے۔ اسی بار نے مجھے آج یہاں تک پہنچایا ہے۔ ملک بنانے میں وکلا کا اہم کرداررہا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جمہوریت کو جب جب خون کی ضرورت پڑی وکلا نے خون دیا، کراچی بار اور وکلا نے آئین کی بالادستی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ وکلا کی سیاسی وابستگیاں ہوسکتی ہیں لیکن کالے کوٹ کا تعلق صرف بار سے ہوتا ہے، کراچی بار پلاٹوں کے معاملے ہر احتجاج کرنے جارہی تھی۔ میری معلومات میں آیا تو کہا کہ احتجاج تب ہوتا ہے جب کوئی بات نہیں مانی جائے۔
صوبائی وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ سینیئر وکلا نوجوانوں کو سمجھائیں، کراچی بار اتنی طاقتور ہے کہ وہ احتجاج کرنے اپنی بات منگوا سکتے ہیں۔ عدلیہ کی بحالی تحریک میں وکلا کے جدوجہد دیکھی ہے۔
ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ وکلا کو نجی فرمز یا سرکاری اداروں میں انٹرنشپ ملنی چاہیئے، کراچی بار تجاویز دے تو میں ریکیمنڈیشن دونگا۔ جب ہم نئے تھے تب وکلا میں مایوسی ہوتی تھی، نئے وکلا کے لیے معاشی چیلنج ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

