Advertisement

بلوچستان حکومت کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجراء

بلوچستان حکومت کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجراء

بلوچستان حکومت کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجراء

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء کا افتتاح کردیا ہے، وزیراعلیٰ نے ڈی سی آفس میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس برانچ کا جائزہ بھی لیا جب کہ ڈی سی آفس میں حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ 2017 میں اس کی داغ بیل ڈالی، بہت عرصے تک اسلحہ لائسنس التواء کا شکار رہا۔

سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ اسلحہ لائسنس میں کرپشن کی شکایات ختم ہوں گی، لوکل اور ڈومیسائل سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کرنے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس کے تحت پانچ سالوں میں مختلف کیٹیگریز کے لائسنس جاری کئے جائیں گے، پرانے لائسنس کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کو ون ونڈو آپریشن کردیا ہے، جو کرپشن سے پاک ہے، تمام قانونی دستاویزات کو بھی ڈیجیٹلائز کررہے ہیں جب کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی بہت دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن شروع کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ لوکل سرٹیفکیٹ کو بھی ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، 5 سال کے لیے اسلحہ لائسنس کی اجراء کی جارہی ہے، لہذا پرانے لائسنس کو 1 ماہ میں ڈیجیٹلائز کرائیں، 1 ماہ کے بعد منسوخ تصور کیا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے یہ بھی بتایا کہ چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا، پاسپورٹ کی 16 ہزار فیس حکومت ادا کرے گی۔

بلوچستان میں ہونے والے دھرنوں پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات پہلے روز سے جاری ہیں اور ڈاکٹر ماہ رنگ سے مذاکرات چل رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے 4 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں اور ان4 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈیرہ بگٹی کبھی نوگو ایریا نہیں رہا، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version