Advertisement

حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ اورکمرشل گاڑیوں کی ڈجیٹلائزیشن کا فیصلہ

حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ اورکمرشل گاڑیوں کی ڈجیٹلائزیشن کا فیصلہ

حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ اورکمرشل گاڑیوں کی ڈجیٹلائزیشن کا فیصلہ

سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور کمرشل گاڑیوں کی ڈجیٹلائزیشن اورآٹومیشن کا فیصلہ کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ذیلی اداروں ایس ایم ٹی اے، پی ٹی اے، آر ٹی اے اور ٹرانس کراچی کی بھی ڈجیٹلائزیشن کا کام شروع کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے سافٹ ویئرسے پی ٹی ایز کو آپس میں جوڑا جا رہا ہے، بین الصوبائی روٹ پرمٹس  کا بھی پتہ چل سکے گا۔

 شرجیل انعام میمن نےکہا کہ روٹ پرمٹس کی اجراع اوررینیوئل کے نظام کو آن لائن کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈجیٹلائزیشن سے ٹرانسپورٹر حضرات آن لائن روٹ پرمٹس اپلائی اور ری نیو کروا سکیں گے۔

شرجیل انعام میمن نےکہا کہ روٹ پرمٹس، فٹنس سرٹیفکیٹ، باڈی میکرز کے پرمٹ کے اجراع کو  آسان بنانے کے لئے آن لائن کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ عوامی شکایتی مرکز بھی قائم کیا جائے گا، سیکریٹریٹ میں تمام معلومات اکٹھی کی جائے گی۔

سینئر وزیرشرجیل انعام میمن کی جانب سے آٹومیشن کے نظام پرہرپندرہ دن میں پیش رفت اور رپورٹ دینے کی ہدایات دی گئی۔

Advertisement

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو آن لائن کرنے سے روینیو میں اضافہ ہوگا،    جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نظام میں شفافیت آئے گی، پہلے مرحلے میں گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ کے نظام کو آن لائن  کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ڈجیٹلائزیشن سے حادثات میں بھی کمی آئے  گی، مسافر محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version