کابینہ اجلاس میں کفایت شعاری اقدامات کی منظوری، ایک لاکھ پچاس ہزار خالی اسامیاں ختم

کابینہ اجلاس میں کفایت شعاری اقدامات کی منظوری، ایک لاکھ پچاس ہزار خالی اسامیاں ختم
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش پر کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، وفاقی کابینہ نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش پر کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی سمری پر کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دی گئی جب کہ وفاقی کابینہ نے وزارتوں کا حجم کم کرنے اور کفایت شعاری کے لئے قائم رائٹ سائزنگ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی۔
ذرائع نے بتایا کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو حال ہی میں تجاویز پیش کی تھیں، کابینہ نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش پر ایک لاکھ پچاس ہزار کے قریب خالی آسامیاں ختم کرنے کی منظوری دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نان، کور سروسز اور عام نوعیت کے کاموں مثلاً صفائی اور جینیٹوریل سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کی بھی منظوری دی گئی، آؤٹ سورسنگ کے نتیجے میں گریڈ 1 سے 16 تک کی متعدد آسامیاں بتدریج ختم کی جاسکیں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ نے کنٹینجینسی پریس پر بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کی منظوری دی جب کہ وزارت خزانہ کو دیگر وفاقی وزارتوں کے کیش بیلنسز کی نگرانی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور وزارت سرحدی امور کو ضم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جب کہ کابینہ نے پانچ وزارتوں میں 28 اداروں کو مکمل بند کئے جانے کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

