Advertisement

پی ٹی اے کی وزارت آئی ٹی کو وی پی این پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے کی سفارش

پی ٹی اے

وی پی اینزکی بندش یا بلاکنگ کے معاملے میں ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے وزارت آئی ٹی کووی پی این پالیسی کوجلد حتمی شکل دینےکی سفارش کردی۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کو موقف پیش  کیا ہے کہ  ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک(وی پی این) کو بند نہیں بلکہ رجسٹرڈ کرنا چاہتےہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں فری لانسرزاورآئی ٹی کمپنیز وی پی این استعمال کرتی ہیں۔ ٹیلی کام صارفین میں وی پی این کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

پی ٹی اے کی جانب سے سفارش میں کہا گیا کہ  غیررجسٹرڈ وی پی این کی حوصلہ شکنی کیلئےرجسٹریشن ضروری ہے۔پی ٹی اےکی بنائی گئی وی پی این پالیسی عرصےسےوزارت آئی ٹی میں پڑی ہے۔پی ٹی اے وزارت آئی ٹی کی طرف سے وی پی این پالیسی پرحتمی فیصلہ کی منتظر ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وی پی این پالیسی کو جلد منظور کیا جانا ناگزیر ہے ۔  وی پی این رجسٹرڈ کیے جانے سے صارفین کو نقصان نہیں فائدہ ہوگا ۔ رجسٹرڈ وی پی این کے استعمال سے صارفین کا پرسنل ڈیٹا محفوظ رہے گا ۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پی ٹی اے سے رجسٹرڈ شدہ وی پی این کے استعمال پر فائروال اثرانداز نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version