Advertisement

پولیس کو اگلے حکم تک ہائی الرٹ کیا جائے، وزیر داخلہ سندھ کی آئی جی کو ہدایت

پولیس کو اگلے حکم تک ہائی الرٹ کیا جائے، وزیر داخلہ سندھ کی آئی جی کو ہدایت

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ہدایت دی ہے کہ سندھ پولیس کو اگلے حکم تک ہائی الرٹ کیا جائے۔

صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ رحیم یار خان میں دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت قابل مذمت اور افسوسناک ہے، افسران اور جوانوں کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے، اللہ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

وزیرداخلہ سندھ نے آئی جی، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی کو ہدایت دی کہ پنجاب پولیس سے مستقل رابطے یقینی بنائے جائیں، ڈاکوؤں کیخلاف اقدامات میں پنجاب پولیس سے ہرممکن تعاون کیا جائے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو پنجاب پولیس سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو جو بھی مدد درکار ہے وہ فوری کی جائے، ڈاکوؤں کے خلاف سندھ، پنجاب اور بلوچستان پولیس مشترکہ آپریشن کی منصوبہ بندی کرے۔

واضح رہے کہ رحیم یار خان کے علاقے تھانہ ماچھکہ کی حدود میں پولیس کی گاڑیوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 12 پولیس اہلکار شہید 10 زخمی ہو گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version