Advertisement

کراچی سے خیبر تک کامیاب مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، کاشف چوہدری

کاشف چوہدری

کراچی سے خیبر تک کامیاب مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، کاشف چوہدری

انجمن تاجران آل پاکستان کے صدر کاشف چوہدری کا کہنا ہے کہ  کراچی سے خیبر تک کامیاب مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انجمن تاجران آل پاکستان کے صدر کاشف چوہدری  نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  آج پورا پاکستان بند پڑا ہے۔گاؤں، دیہاتوں اور قصبوں تک ہڑتال ہے۔

کاشف چوہدری  نے کہا کہ کامیاب ہڑتال نے ثابت کر دیا ہے مزید ظلم کا نظام نہیں چل سکتا ۔تاجر اب بجلی کے بھاری بل ادا نہیں کر سکتے،بجلی چوری اور مفت خوری کی سزا تاجر برادری نہیں بھگت سکتی۔

انہوں نے کہا کہ  تاجر آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کا بوجھ مزید نہیں اٹھا سکتے۔ تاجر دوست اسکیم کا ظالمانہ نظام  بھی ہم پر مسلط نہیں کیا جاسکتا۔

صدر انجمن تاجران آل پاکستان  کا کہنا تھا کہ  ہم حکمرانوں کی عیاشیوں کے لیے ٹیکسز نہیں دے سکتے۔آج کی ہڑتال پاکستان کے تاجروں کے اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہے۔

Advertisement

کاشف چوہدری نے مزید کہا کہ  اگر حکمرانوں نے تاجر دوست اسکیم کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا اور بجلی قیمتیں کم نہ کیں تو غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں غیر معینہ مدت کے لیے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version