Advertisement

ارشد ندیم کی وجہ سے گاڑیوں کے یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم کی وجہ سے گاڑیوں کے یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور: اولمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی وجہ سے گاڑیوں کے یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گاڑیوں کے یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن پنجاب نے ورکنگ شروع کردی ہے۔

چند روز قبل وزیر اعلیٰ کی جانب سے ارشد ندیم کے لئے گاڑی کا تحفہ دیا گیا تھا، ارشد ندیم کو پاک 92.97 نمبر کی نمبر پلیٹ جاری کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر ارشد ندیم کی گاڑی کے لئے اسپیشل نمبر تیار کیا گیا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ عام شہری بھی یونیورسل طرز پر نمبر پلیٹ حاصل کرسکیں گے۔

بیرون ممالک کی طرز پر پنجاب میں پہلی مرتبہ گاڑیوں کے لئے یونیورسل نمبر پلیٹس کا اجراء کیا جائے گا، یونیورسل نمبر میں شہری اپنے نام یا کسی بھی خاص نام کی نمبر پلیٹس بنوا سکیں گے۔

Advertisement

گاڑی فروخت کرتے وقت اصل مالک اپنی نمبر پلیٹ اتار لے گا، بعد ازاں گاڑی کو محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن کی جانب  سے دوبارہ نمبر جاری کیا جاسکے گا۔

ذرائع محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی گاڑی کی رجسٹریشن کے بعد عام شہریوں کے لئے بھی اس سہولت کا جلد آغاز کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version