پاکستان تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی

پاکستان تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کرنے کی تصدیق کردی، تاہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر جلسہ ملتوی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی موجودگی میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج ملتوی ہونے والا جلسہ 8 ستمبر کو ہوگا۔
بعدازاں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی، تاہم این او سی تحریک انصاف کے لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، تاہم پی ٹی آئی اب 8 ستمبر کو جلسہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News