Advertisement

اسحاق ڈار کا ایرانی نگراں وزیر خارجہ علی باقری سے رابطہ

اسحاق ڈار کا ایرانی نگراں وزیر خارجہ علی باقری سے رابطہ

اسحاق ڈار کا ایرانی نگراں وزیر خارجہ علی باقری سے رابطہ

نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ میں آج ٹیلی فونک رابطہ ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے پس منظر میں تبادلہ خیال کیا۔

 ترجمان کے مطابق ٹیلی فونک رابطہ کے دوران پاک ایران وزرائے خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ہونے والی پیشرفت پربھی گفتگوکی۔

پاک ایران وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کے جائز حقوق اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے حمایت جاری رکھنے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مربوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ قائم مقام وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی  درخواست کی ہے۔

Advertisement

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کیے جانے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں بھرپور حصہ لے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version