Advertisement

ارشد ندیم نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، گورنرسندھ

ارشد ندیم نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، گورنرسندھ

ارشد ندیم نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، گورنرسندھ

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کا سرفخرسے بلند کردیا ہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ارشد ندیم کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کے جشن میں عوام کا جم غفیرتھا، عوام ارشد ندیم کی ایک جھلک دیکھنے کو بے چین تھے، ارشد ندیم نے پاکستان کوعزت دلائی، شکرگزارہیں۔

گورنرسندھ نے کہا کہ ارشد ندیم کوعوام نے محبت پیار، عزت سے نوازا، جبکہ بزنس مینوں نے کیش دیا، اپارٹمنٹ اوردیگرپلاٹ کےاعلانات کیے، اس کے علا وہ سوشل میڈیا کے ذریعے پورے سندھ سے ہزاروں لوگوں نے میسجزکیے۔

گورنرسندھ نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ ارشد ندیم کو10 کروڑروپے مالیت کی اشیا بھی دی جائیں گی، سندھ حکومت کی جانب سےارشد ندیم کو5 کروڑ دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب ارشد ندیم نے بھی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ قوم کی دعاؤں سے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعظم نے بہت عزت دی، گورنرسندھ نے میرے میڈل سے بڑھ کرمجھےعزت دی، کراچی کےعوام کے پیارکے لیے میرے پاس الفاظ نہیں، خوشی ہے کہ پورا پاکستان عزت دے رہاہے۔

Advertisement

ارشدندیم نے یہ بھی کہا کہ اولمپکس میں کامیابی پراللہ کاشکرگزارہوں، آئندہ مقابلوں میں بھی پاکستان کا نام روشن کروں گا، میری طرف سے بچوں کے لیے 100 لیپ ٹاپس گفٹس ہیں، پہلی تھروپررن اپ کی ایڈجسٹمنٹ بہترنہیں ہوئی تھی، تاہم اس گیم میں لمبے قد کا بہت کردارہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
Advertisement
Next Article
Exit mobile version