Advertisement

نیویارک؛ بل گیٹس اور آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کی وزیر اعظم سے ملاقات

نیویارک؛ بل گیٹس اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کی وزیر اعظم سے ملاقات

نیویارک؛ بل گیٹس اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کی وزیر اعظم سے ملاقات

نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر بل گیٹس اور آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے  ملاقات کی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے نیویارک میں یو این جی اے کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔

پاکستان کے 7 بلین امریکی ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے حوالے سے 37 ماہ کے کامیاب اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے لیے آئی ایم ایف کے تعاون کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ اور نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کی تکنیکی معاونت اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کی بھی تعریف کی جس سے ملک کے اداروں کو مضبوط بنانے اور اس کے معاشی انتظام کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے اپنے ادارے کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا اور میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے سمیت جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

Advertisement

ملاقات کے دوران انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے موافقت کی مالی اعانت کو متحرک کرنے کی فوری ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نے اکتوبر میں ہونے والے سالانہ اجلاسوں کے دوران وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ اس اہم مسئلے کو اٹھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے معاشی استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین مسٹر بل گیٹس نے ملاقات کی اور رواں برس جون میں بل گیٹس کے دورہ پاکستان کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے دسمبر 2024 میں سیٹل میں گیٹس فاؤنڈیشن کے دورے کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے پولیو کے خاتمے، ماں اور بچے کی صحت، غذائیت، حفاظتی ٹیکوں، ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان کے ساتھ تعاون کو بھی سراہا۔

Advertisement

وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا جب کہ وزیرِ اعظم نے اس کوشش میں دیرینہ تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان میں صحت کے نظام کی مضبوطی اور ماں اور بچے کی غذائیت کے لیے مسلسل کوششوں اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

پاکستان کی پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے بل گیٹس نے زور دیا کہ پولیو کا خاتمہ آئندہ نسلوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے ملک بھر میں پولیو ویکسین پروگرام میں وزیر اعظم کی ذاتی نگرانی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کی تعریف کی۔

بل گیٹس نے افغانستان کے ساتھ صحت کے جامع ڈائیلاگ پر روشنی ڈالی اور ان اقدامات کے لیے تعاون کی درخواست کی۔

انہوں نے ان جگہوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر اپنی رضامندی کا بھی اظہار کیا کہ جہاں بچوں کو پولیو ویکسین ابھی تک میئسر نہیں ہوئی یا پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی تعداد زیادہ ہے خاص طور پر جہاں بچوں کو بیماری لگنے کی شرح زیادہ ہے۔

Advertisement

مسٹر بل گیٹس نے وزیر اعظم کو شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف سینٹر کی پولیو اور دیگر صحت سے متعلق امداد سے متعلق اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کے ساتھ بی ایم جی ایف کے غذائیت پر کام خاص طور پر حاملہ خواتین کے لیے مائیکرو نیوٹرینٹس کے بارے میں بھی بتایا اور بتایا کہ یونیسیف کے تعاون سے انہیں اضافی وٹامن فراہم کرکے اسے کیسے بڑھایا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن کی غزہ میں پولیو مہم کو سراہا جب کہ انہوں نے فوری جنگ بندی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعات کے حل پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایک قابل اعتماد اتحادی ہونے پر بی ایم جی ایف کی تعریف کی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، زراعت اور لائیو اسٹاک جیسے شعبوں میں تعاون کو وسیع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version