Advertisement

پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم؛ پولیس پنڈال میں داخل، شرکاء واپس روانہ

پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم؛ پولیس پنڈال میں داخل، شرکاء واپس روانہ

پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم؛ پولیس پنڈال میں داخل، شرکاء واپس روانہ

لاہور: پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم ہونے کے بعد پولیس اہلکار پنڈال میں داخل ہوگئے ہیں جب کہ شرکاء بھی واپس جانا شروع ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے جلسے کا وقت ختم ہونے کے بعد ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس بند کردی ہیں جب کہ لائٹس بند ہونے سے اندھیرا چھا گیا ہے۔

جلسے کا مقررہ وقت ختم ہونے پر پولیس اہلکاروں نے اسٹیج خالی کرالیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت لوگوں نے بھی جلسہ گاہ سے جانا شروع کردیا ہے۔

ڈی سی لاہور

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے دیا گیا وقت ختم ہوگیا ہے، پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے 6 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔

Advertisement

ڈی سی لاہور نے کہا کہ این او سی کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، جلسہ ختم کرنے کے اوقات پر فوری عمل کیا جائے۔

سید موسیٰ رضا کہتے ہیں کہ جلسے کے منتظمین فوری جلسہ ختم کروائیں، انتظامیہ این او سی کے مطابق مقررہ وقت کی پاسداری یقینی بنائے۔

عطاء تارڑ

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب بڑا مہمان نواز ہے، آج سڑکیں بھی کھلی رکھیں اور سیکیورٹی بھی دی گئی۔ پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے فری ہینڈ دیا گیا لیکن لوگ نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے ملک ترقی نہ کرے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے جب کہ جلسے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کے لیے این آر او ہے لیکن این آر او نہیں ملے گا مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کی وجہ سے لوگوں نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، پورا زور لگا کر بھی پی ٹی آئی پورے ملک سے چند لوگ اکٹھے نہیں کرسکی۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات مزید کہتے ہیں کہ لاہور جلسے سے متعلق بڑی بڑی باتیں کی گئیں، لاہور کی ہر سڑک کھلی ہے لیکن پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام ہوگیا اور عوام نے مسترد کردیا۔

اختیارولی خان

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ترجمان اختیار ولی خان نے کہا کہ ‏پورے پاکستان میں اتنی پی ٹی آئی رہ گئی ہے کہ ایک مویشی منڈی نہ بھرسکے۔ بھڑکیں مارنے والے تو اسٹیج پر بھی دکھائی نہیں دیے۔

اختیار ولی خان کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ 11 سالوں سے لاہور چلو اور اسلام آباد چلو پر خرچ ہورہا ہے، ‏پی ٹی آئی کے رنگ باز اور بھڑک باز لیڈر آج سارے کے سارے چھپ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ‏جلسے کا واحد مقصد عمران کو این آر او چاہیے جو نہیں ملے گا،  چودہ سال قبل مینار پاکستان سے پی ٹی آئی کا شروع ہونے والا سفر مویشی منڈی پر ختم ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version