Advertisement

مضبوط نیوی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت

مضبوط نیوی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مضبوط نیوی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت ہے۔

یوم دفاع  کے موقع پر پاک بحریہ میں دو نئے بحری جنگی جہازوں  پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت  باقاعدہ شمولیت کی  پروقار تقریب ہوئی۔

تقریب میں  صدر مملکت آصف زرداری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔انہیں پاک بحریہ کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جنگی جہازوں کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی  تقریب میں ترکیہ کے نائب صدر اور وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،چیف آف نیول اسٹاف، کراچی شپ یارڈز اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام بھی  تقریب میں شریک  ہوئے۔

Advertisement

پاک بحریہ کے فلیٹ میں شامل پی این ایس بابر ترکیہ میں  جبکہ  پی این ایس حنین رومانیہ میں تیار کیا گیا۔ بحری جہاز جدید ترین حربی قوت اور ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔

مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب میں  کہا کہ  یوم دفاع پر تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ  ترکیہ اور رومانیہ کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔دونوں جہاز میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہماری مسلح افواج  کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6   ستمبرہمارےدفاع اوراتحاد کادن ہے۔ پاکستان نےبیرونی مداخلت کوبہادری سےروکا۔

Advertisement

ایڈمرل نویداشرف نے کہا کہ 2018  میں ترکیہ کےساتھ ملجم کلاس شپس بنانےکامعاہدہ کیاگیا۔ پی این ایس حنین ویسلز25جولائی کوکمیشن ہوئی۔دونوں جہازاسٹیٹ آف دی آرٹ ہیں۔

نیول چیف  نے مزید کہا کہ ملجم کلاس منصوبہ ترکیہ اور ہالینڈ سےتعاون کےنئےدورکاآغازہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version