Advertisement

سرکاری وسائل کا استعمال کر کے لوگوں کو جلسے میں لایا جارہا ہے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری

وزارت اطلاعات کے تمام افسران و ملازمین میری ٹیم ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل کا استعمال کر کے لوگوں کو جلسےمیں لایا جارہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں آج ایک تماشہ ہونے جارہا ہے، سرکاری وسائل کا استعمال کر کے لوگوں کو جلسے میں لایا جارہا ہے، کوئی اور کام کرے تو یہ گھٹیا ذہنیت کے ساتھ گراؤنڈ میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122خیبرپختونخوا کے لوگوں کے لیے موجود ہونی تھی، ریسکیو 1122 پر سفید اسٹیکر لگا کر انہیں اسلام آباد لایا جارہا ہے، خیبرپختونخوا کے لوگوں کے مقدر میں جلسے، جلوس لکھ دیے گئے، بانی پی ٹی آئی زمان پارک میں دہشت گردی کروارہے تھے، ہمیں ان کے کرتوتوں سے ڈر لگتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فتنہ، فساد، انتشارکی اجازت نہیں دی جائے گی، جلسے، جلوس کرنے پر کوئی اعتراض نہیں تھا، ان کے جلاؤگھیراؤ پر کل بھی اعتراض تھا اور آج بھی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آپ نے ان کے منہ سے کبھی عوام کے مسائل سےمتعلق سنا ہے؟ وزیراعلیٰ کے پی پر الزام ہے کرپشن کرتے ہیں، بھتہ لیتےہیں، خیبرپختونخوا کے بچوں کا بھی حق ہے ان کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ ہو، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں آج کوئی نہیں ہوگا، اسپتالوں کے سب لوگوں کی ڈیوٹی جلسےمیں لگائی گئی، سوائے حالات خراب کرنے کے آپ سب کچھ کرسکتے ہیں۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پرائمری تک کے بچوں کو غذائیت کے حوالے سے مسائل کا سامنا تھا، وزیراعلیٰ نے بچوں کی گروتھ کے لیے نیوٹریشن پروگرام شروع کیا، وزیراعلیٰ نےاپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا آغازکیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں سابق وزرائے اعلیٰ، وزرائےاعظم، صدربھی رہے، ڈی جی خان میں وسیم اکرم پلس نامی شخصیت موجود تھی، ڈی جی خان کے حالات بہتر کرنے کے لیے وسیم اکرم پلس کو لگایا گیا تھا، ان بےشرموں سے کچھ نہیں ہوا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازعوام کو سہولیات فراہم کررہی ہیں، مخالفین کی بچوں کے لیے شروع پروگرام پر تنقید سے فرق نہیں پڑتا، خیبرپخونخوا کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version