Advertisement

پاک بحریہ کے جنگی جہازوں شمشیر اور ہیبت کا دورہِ متحدہ عرب امارات؛ آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کے جنگی جہازوں شمشیر اور ہیبت کا دورہِ متحدہ عرب امارات؛ آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جنگی جہازوں شمشیر اور ہیبت نے دورہِ متحدہ عرب امارات اور جنگی مشق نصل البحر میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ابو ظہبی آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا متحدہ عرب امارات بحریہ کے اعلیٰ افسران اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسرز پی این ایس شمشیر اور پی این ایس ہیبت کے ساتھ میزبان اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کی، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر قیام کے دوران متحدہ عرب امارات کے معاون وزیر برائے سلامتی اور میری ٹائم افیئرز، مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت، پاکستانی سفیر، پاکستانی کمیونٹی اور طلباء نے جہاز کا دورہ کیا، دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق نصل البحر میں بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور آپریشنل تیاریوں کو بہتر کرنا ہے، پاک بحریہ کے جہازوں کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ  تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version