Advertisement

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے، وزیر داخلہ

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے، وزیر داخلہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل ژاو شیرین سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے چین کے یوم تاسیس پر چینی قونصل جنرل کو مبارکباد دی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات وفاقی وزیر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں  چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔،چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی تیز رفتار ترقی سب کے لیے رول ماڈل ہے، پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ناز ہے۔

Advertisement

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔

دوسری جانب چینی قونصل جنرل نے چینی بزنس مینوں کی درخواست پر  وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی بعض ترامیم پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ہمارا بہترین دوست ہے، پاکستان کے ساتھ تعاون جاری و ساری رہے گا۔

واضح رہے کہ چین کے قونصلیٹ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version