Advertisement

ملک بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پولیو مہم

ملک بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران ملک بھر میں 5 سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو مہم کے لیے 9 سے 15 ستمبر تک 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

گزشتہ روز خصوصی مہم کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ آج ہم نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا ہے، قابل ٹیم کی نگرانی میں انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پولیو ورکرز کا پورے ملک میں جال بچھا ہوا ہے، یقین ہے کہ اجتماعی کوششوں سے ملک کو پولیو سےپاک کریں گے، انسداد پولیو کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون پر مشکور ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یقینی بنانا ہے کہ ملک میں پولیو کا کوئی بھی مریض نہ ہو، پولیو کا خاتمہ جلد ہوگا، خصوصی انسداد پولیو مہم کا ایک مؤثر نتیجہ نکلے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا تھا کہ مہم کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version