Advertisement

وزیر اعظم نے شرح سود میں 2 فیصد کمی خوش آئند قرار دے دی

وزیر اعظم نے شرح سود میں 2 فیصد کمی خوش آئند قرار دے دی

وزیر اعظم نے شرح سود میں 2 فیصد کمی خوش آئند قرار دے دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے شرح سود میں 2 فیصد کمی خوش آئند قرار دے دی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار اور معیشت کو فائدہ پہنچے گا، معیشت میں بتدریج بہتری آرہی ہے جب کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے زراعت، صنعت اور برآمدات کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے، بجلی کے شعبے اور ایف بی آر میں اصلاحات پر کام کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کےشعبے اور ایف بی آر میں اصلاحات پر کام کررہے ہیں، آئی ایم ایف کے حوالے سے دوست ممالک نے ساتھ دیا جب کہ برادر ممالک نے پاکستان کا ساتھ دے کر تاریخ کو دہرایا ہے، ہمیں قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔

وزیراعظم کہتے ہیں کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پرعالمی ضمیر خاموش ہے، غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکنوں کا قتل افسوس ناک ہے، پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ٹاسک فورس نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن کی منظوری لی جائے گی۔ کابینہ 2022-23 اور 2023-24 کے نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ کی منظوری دے گی۔

علاوہ ازیں چینی کی برآمد کی نگرانی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور گوادر پورٹ سے 50 فیصد پبلک سیکٹر امپورٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جب کہ کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کراچی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری لی جائے گی۔

اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی کے تحت فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی جب کہ ‏پلاننگ کمیشن کےممبران کی بھرتی کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان لفظی گولہ باری؛ ہنگامی اجلاس آج طلب
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version