Advertisement

چینی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کی سالگرہ پر تہنیتی خط

چینی صدر

چینی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کی سالگرہ پر تہنیتی خط

اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد کا تہنیتی خط بھیجا۔

چینی صدر کی جانب سے خصوصی طور پر بھیجا گیا یہ خط، پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں،  پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹیجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔

خط کے مطابق تاریخ گواہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دونوں ممالک کے مابین ایسا مضبوط رشتہ قائم ہوا جس پر بدلتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ کبھی اثرانداز نہیں ہوا۔

 چینی صدر نے خط میں لکھا کہ رواں برس جون میں آپ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس میں ہمارے مابین خوشگوار تبادلہ خیال ہوا اور متعدد امور پر اتفاق ہوا۔

Advertisement

خط کے متن میں کہا گیا کہ چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، آپ کے ساتھ مل کر چین پاکستان اسٹرٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

چینی صدر نے خط میں مزید لکھا کہ آپ کے ساتھ مل کر متعدد شعبوں میں تعاون اور اس جدید دور میں چین و پاکستان کے لوگوں کے مابین گہرے تعلقات سے ایک مشترکہ مستقبل کیلئے کام کرنے کا بھی خواہاں ہوں، آپ کے لئے اچھی صحت اور ہر قدم کامیابی کی تمنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version