Advertisement

پاکستانی برآمدات کے فروغ کے لیے 8.5 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، جام کمال خان

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستانی برآمدات کے فروغ کے لیے 8.5 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

جام کمال خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیکسٹائل، زراعت اور عالمی برانڈنگ کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ نئے ای ڈی ایف بورڈ کی تشکیل سے برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا۔

جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مزید متعارف کروانے کے لیے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، ایکسپو 2025 اوساکا جاپان میں پاکستان کی شرکت کے لیے منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔

 جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ مختلف شعبوں میں تحقیق و ترقی اور ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، پاکستانی برآمد کنندگان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں پہلے ایکسپو سینٹر کی تکمیل کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ سارے فیصلے ای ڈی ایف بورڈ کی 85 ویں میٹنگ میں لیے گئے ہیں، جبکہ نئے بورڈ کی تشکیل کے بعد یہ پہلی میٹنگ تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version