Advertisement

پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کرلیا گیا

پی ٹی آئی

پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف آپریشن کر کے پارلیمنٹ ہاؤس میں پناہ لئے تمام پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں پی ٹی آئی و سنی اتحاد کونسل کے 8 ارکان شامل ہیں۔

ایم این اے زین قریشی، صاحبزادہ حامد رضاء، شیخ وقاص اکرم، جمشید دستی، نسیم شاہ کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے ترجمان شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت،  عمر ایوب، زرتاج گل اور زبیر خان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف آپریشن کے دوران ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہے جبکہ ڈی چوک، سرینا اور میریٹ کا مقام بھی مکمل سیل رہا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو جانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے سے متعلق معاہدے کی پاسداری نہ کرنے اور ریاست مخالف تقریر سمیت دیگر غیرقانونی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version