Advertisement

پی ٹی آئی آئینی، جمہوری اقدار میں رہ کر احتجاج ریکارڈ کرائے گی، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی آئینی، جمہوری اقدار میں رہ کر احتجاج ریکارڈ کرائے گی، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی اور جمہوری اقدار میں رہ کر احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 8 سمبتر کے جلسے کی تیاریاں جاری ہے، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو مینڈیٹ چرا کر اس حکومت کو مسلط کیا گیا ہے، اس حوالے سے جلسہ کیا جا رہا ہے، کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، جلسہ کرنے کا مقصد اپنے تحفظات کا اظہار کرنا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ امید ہے اس بار انتظامیہ جلسے کی این او سی کو کینسل نہیں کرے گی، جلسہ صرف اجتماع نہیں ہوتا، عوام کی سوچ کی عکاسی ہوتا ہے، پی ٹی آئی آئینی اور جمہوری اقدار میں رہ کر احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔

مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان نے احتجاج کا حق دیا، کل اسلام آباد میں جلسے پر قانون سازی کر کے پابندی لگا دی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کے استعفے کی حمایت کرتا ہوں، نواز شریف کو اختر مینگل کی طرح ضمیر کی آواز پر استعفیٰ دینا چاہیے، نواز شریف یاسمین راشد سے الیکشن ہار چکے، انکو الیکشن کمیشن نے الیکٹ کروایا ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ فیصل کریم کنڈی کو ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ وہ گورنر ہے، ان سے بڑے سیاسی رہنما اس پارٹی میں موجود ہے، گورنر وزیر اعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کی بات کرتے ہیں، اعتماد کے ووٹ پر گورنر صرف بیان نہ دیں بلکہ قانونی طور پر اسکا تقاضہ کریں، یہ اسمبلی وزیر اعلیٰ کی ہے اعتماد کے ووٹ کا مسئلہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version