چین ایس سی او ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، نائب وزیر تجارت

چین ایس سی او ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، نائب وزیر تجارت
چین کے نائب وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ چین ایس سی اوممالک کےساتھ تجارتی تعلقات کواہمیت دیتاہے۔
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کے 23ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کےنائب وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ تجارت کےلیےتمام رکن ممالک کواپنا کردار اداکرنا ہوگا۔
چینی نائب وزیرتجارت نے کہا کہ علاقائی تجارت کےفروغ کےلیےایس سی اوکومزیدفعال بناناہوگا۔چین ایس سی اوممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کواہمیت دیتاہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم تجارت اورروابط کےلیے اہم فورم ہے۔
چینی نائب وزیرتجارت نے کہا کہ چین علاقائی روابط کےلیےفعال کرداراداکاررہاہے۔ہمیں ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھنا ہے جس کے لیے چین جدید ٹیکنالوجی کے ذریعےترقیاتی منصوبوں پرعمل پیرا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

