Advertisement

عسکری قیادت کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا عزم

عسکری قیادت کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا عزم

عسکری قیادت کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا عزم

راولپنڈی: پاکستان کی عسکری قیادت نے ملک کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی وار گیم کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو حال ہی میں مکمل ہونے والی وارگیم اور ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات اور چیف آف آرمی اسٹاف سمیت اعلیٰ فوجی حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اظہار اطمینان کیا اور وزیراعظم نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے ایٹمی جنوبی ایشیاء میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دشمن کی مہم جوئی کو ناکام بنانے اور ڈیٹرنس کو تقویت دینے کے لیے اختراعی تصورات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو بھی سراہا۔

عسکری قیادت نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version