Advertisement

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست نہیں دی جا سکتی، محسن نقوی

محسن نقوی

ایس سی او سمٹ کا کامیاب انعقاد؛ وزیر داخلہ کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک آرمی کو شاباشی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کچلاک میں بوستان روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کی۔

انہوں نے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں اے ایس آئی زین اللہ اور کانسٹیبل طاہر کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں زین اللہ اور طاہر کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، بلوچستان پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست نہیں دی جا سکتی، یہ  جنگ پوری قوم کی جنگ ہے اور قوم کی حمایت سے آخری دہشت گرد و سہولت کار کے خاتمے تک  جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار شہید

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش
رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار
سینیٹ اجلاس کل شام 4 بجے طلب، 39 نکاتی ایجنڈا جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version