Advertisement

افتخارچوہدری اور ثاقب نثار عدالتی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر جانے جائیں گے، شرجیل میمن

شرجیل میمن

افتخارچوہدری اور ثاقب نثار عدالتی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر جانے جائیں گے، شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ افتخار چوہدری اور ثاقب نثار ملک کے عدالتی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر جانے جائیں گے۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کسی شخص کے خلاف یا حق میں نہیں، نئی عدالتوں کا قیام انصاف کی جلد فراہمی کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو زندگی میں انصاف نہیں مل سکا، افتخارچوہدری، ثاقب نثار سے مراعات واپس لی جائیں، انکو سابق چیف جسٹس نہ کہا جائے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئینی عدالت کی حمایت کرتی ہے، کوئی بھی چیف جسٹس آجائے ہمیں فرق نہیں پڑتا، پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ جوڈیشل ایکٹوازم کا نقصان اٹھایا۔

انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی عدالتوں، ججز پر حملے نہیں کیے، پی ٹی آئی دھرنوں میں عدلیہ کو دھمکیاں دی گئیں، بانی پی ٹی آئی نے کل جیل سے جج کی حمایت کا بیان دیا، کیا عدالتی معاملات کو سیاسی نہیں کیا جارہا؟ بینظیربھٹو کی دونوں حکومتوں کو گھر بھیجا گیا، کچھ لوگ جیل میں ایک ڈیڑھ سال وقت گزار کر مظلوم بن گئے۔

Advertisement

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کو وہ سیٹیں دی گئیں جو اس نے مانگی ہی نہیں، پوری دنیا میں قانون بنانے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہوتا ہے، عدلیہ میں ذاتی خواہشات پر فیصلے سنانا بند کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دیرینہ مسئلہ توانائی کا ہے، پاکستان کو توانائی کے مسائل کا سامنا ہے، ملکی حالات کے حساب سے ایکسپو کی نمائش اہم قدم ہے، توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے سولرآئزیشن بہت ضروری ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کوشش ہے گرین انرجی کی طرف جائیں، ایکسپو کا مقصد بیرونی سرمایہ کاری کو پاکستان لانا ہے، 200 سے زائد کمپنیاں اسٹال لگائیں گی، اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version