Advertisement

آئینی ترامیم آنے میں ہفتہ یا دس دن لگ سکتے ہیں، عرفان صدیقی

عرفان صدیقی

آئینی ترامیم آنے میں ہفتہ یا دس دن لگ سکتے ہیں، عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم آنے میں ہفتہ یا دس دن لگ سکتے ہیں۔

سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے قائد سینیٹر عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کوئی وقت نہیں مانگا، مولانا نے صرف اتنا کہا تجاویز کو تفصیل کے ساتھ دیکھنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا اصولی طور پر بہت سی چیزوں پر ایگری کرتا ہوں، میں نے لوگوں کے سامنے جانا ہے اور خود تفصیلات کو جاننا چاہتا ہوں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ڈھائی 3 گھنٹوں کی ملاقات میں دیکھا مولانا فضل الرحمان کا ردعمل مثبت تھا، مولانا نے حکومت اور حکومت نے مولانا کی رائے سے اتفاق کیا مزید کچھ دن انتظار کیا جائے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عقت دیا ہے تاکہ مولانا فضل الرحمان اپنی رائے قائم کر سکیں، مولانا جزیات دیکھیں گے اور اپنی رائے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version