Advertisement

خیبرپختونخوا حکومت کرپشن کے نعرے پر چل رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم

خیبرپختونخوا حکومت کرپشن کے نعرے پر چل رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

ملتان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کرپشن کے نعرے پر چل رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی ملتان کے عوام نے پیپلزپارٹی کے ساتھ وفا کی، عوام نے آمریت کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومتوں میں مسائل ہوتے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی اتحادی حکومت کی بہترین مثال تھی، دوستوں کی شکایات، گلے شکوے قیادات تک پہنچاؤں گا۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ مخالفین کہتے تھے بلاول بھٹو جیسی انتخابی مہم کسی نے نہیں چلائی، بلاول آئین کے تحفظ، آئینی عدالتوں کے لیے بار کونسلز جارہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوشش ہے آئینی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے، بلاول بھٹو اپنا مقدمہ عوام، وکلاء برادری کے سامنے رکھ رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں پی پی اکثریتی جماعت ہے، 2008میں دھماکوں کا پاکستان ملا، کےپی کے امن کے لیے اے پی ایس کے بچوں نے بھی قربانی دی، ہماری حکومت نے 2013 میں پرامن خیبرپختونخوا دیا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اب بدامنی کی نذر ہوچکا ہے، صوبائی حکومت کی غفلت کے باعث سوات میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، کے پی میں امن کے لیے صوبائی کابینہ کا اجلاس تک نہیں بلایا گیا، خیبرپختونخوا حکومت کرپشن کے نعرے پرچل رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version