Advertisement

ڈنمارک کے بڑے کاروباری گروپ کی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

ڈنمارک کے بڑے کاروباری گروپ کی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

اسلام آباد: ڈنمارک کے بڑے کاروباری گروپ نے پاکستان میں مائننگ انڈسٹری میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے  دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کی سربراہی میں ڈینش کمپنی ایف ایل سمڈتھ کے سی ای او جناب میکو کیٹو کا وفاقی وزراء سے تفصیلی سیشن ہوا جس میں ڈنمارک کے بڑے گروپ نے کاروباری سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، محمد اورنگزیب،  عبدالعلیم خان اور جام کمال خان کا ڈنمارک بزنس گروپ کے ساتھ اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء نے کہا کہ  پاکستان میں معدنی وسائل کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور بڑی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے، ایف ایل سمڈتھ مائننگ کے شعبے دنیا بھر میں اہم مقام رکھتی ہے۔

اجلاس کے دوران ڈنمارک سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک گذشتہ 30 برسوں سے پاکستان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبوں میں سرگرم عمل ہے۔

سی ای او ایف ایل سمڈتھ نے کہا کہ مائننگ انڈسٹری میں قابل عمل تجاویز اور فائدہ مند منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

Advertisement

اس موقع پر وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان معدنیات کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور طلبہ کے لیے ریسرچ و ٹریننگ کے مواقع پر بھی کام کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے محکمے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ڈنمارک سے سرمایہ کاری بہت حوصلہ افزا ہے، مثبت نتائج سامنے آئیں گے، حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں دلچسپی رکھتی ہے۔

دوران اجلاس جام کمال خان نے کہا کہ ڈنمارک کے معدنیات کے شعبے میں تعاون اور دو طرفہ کاروباری سرگرمیوں سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی، ڈنمارک پاکستان کا انتہائی اہم کاروباری شراکت دار ہے ہم اس کورڈیل ریلیشن شپ کو اگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version