Advertisement

پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، خواجہ آصف

تیاری کررکھی تھی بھرپور جواب دیا، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ حملے میں کسی ایک شخص نے حمایت نہیں کی، ہمیں ایوان نے جس کام کے لیے بھیجا ہے وہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس ہاؤس کا تقدس بحال کیا جائے، پارلیمنٹ میں پیش آئے واقعے کی سب نے مذمت کی، کمیٹی میں مجھے مکے مارے گئے یہ ہوا وہ ہوا کی باتیں شروع ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں اس قسم کی باتیں شروع ہوئیں تو وہاں بھی احتجاج کیا، کمیٹی میں ایک لمبی داستان سنائی گئی، ہمیں بھی پارلیمنٹ لاجز سے اٹھایا گیا تھا، اس کی کسی نے مذمت نہیں کی تھی، کمیٹی ہاؤس کے تحفظ کے لیے بنائی گئی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پارٹی کو بتا دیا اس کمیٹی کا حصہ نہیں رہنا چاہتا، نواز شریف کی اہلیہ کا انتقال ہوا، بات کرانے کے لیے درخواست کی، نواز شریف کی اہلیہ کے انتقال پر بھی سیاست کی گئی۔

Advertisement

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے کمیٹی کو اپنی پارٹی کے بیانیے کے لیے استعمال کیا، یہ اپنے ماضی پر تو تھوڑی دیر کے لیے نظر دوڑائیں، نئی روایات قائم کرنے کے لیے یہ پہلے ماضی پر پشیمانی کا اظہار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل ان کی گود میں بیٹھے ہوئے تھے آج ان کے خلاف بولتے ہیں، پی ٹی آئی دور میں اسمبلی میں 20 منٹ میں 52 بلز پاس کرائے گئے، اگر یہ ماضی کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو معذرت کرلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version