Advertisement

افغان طالبان کی کئی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں، منیر اکرم

منیر اکرم

افغان طالبان کی کئی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی کئی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں۔

منیر اکرم نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل میں خطاب کریں گے، اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر شہباز شریف اور بائیڈن ملاقات طے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات طے ہے جبکہ ان کی دیگر اہم ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات ہوگی۔

پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جغرافیہ بدل نہیں سکتا، ہمسایہ مالک کے ساتھ ہمیں تعلقات رکھنے ہیں، افغان طالبان کی کئی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں، کئی مسائل ہیں لیکن ہمارا تعلق افغان عوام سے ہے، افغانستان اور پاکستانی عوام کے درمیان تعلق نہیں بدل سکتا۔

منیر اکرم نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ اختلافات کے حل کے لئے کام کریں گے، ہمیں اپنی سیکیورٹی کے لئے جو ایکشن لینا ہے وہ لے رہے ہیں، جہاں سفارتکاری کی ضرورت ہے وہاں سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مؤقف برقرار ہے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں، ہم افغان عوام کی مدد اور ان کی حکومت کی غلطیاں درست کرنا چاہتے ہیں، افغانستان سے متعلق ہماری جامع پالیسی ہے جو جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version