Advertisement

پاکستان زیتون کی کاشت میں نمایاں پیشرفت کررہا ہے، برآمدات جلد شروع ہوں گی، جام کمال

جام کمال

پاکستان زیتون کی کاشت میں نمایاں پیشرفت کررہا ہے، برآمدات جلد شروع ہوں گی، جام کمال

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان زیتون کی کاشت میں نمایاں پیشرفت کررہا ہے، برآمدات جلد شروع ہوں گی۔

اسلام آباد میں وزارت تجارت میں برطانوی ٹریڈ کمشنر اولیور کرسچن اور وزیر تجارت جام کمال کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فوڈ سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات چار گنا بڑھائی جا سکتی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں برآمدات کو 30 ارب سے 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ ایگ ایکسپو کراچی میں 800 سے زائد غیر ملکی مندوبین کی شرکت اہم تجارتی موقع ثابت ہوئی، پاکستان زیتون کی کاشت میں نمایاں پیشرفت کررہا ہے، برآمدات جلد شروع ہوں گی۔

برطانوی ٹریڈ کمشنر اولیور کرسچن کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان برطانیہ کے لئے زرعی مصنوعات کا ایک بڑا ذریعہ بن سکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ تجارتی مکالمے کے ذریعے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ضروری ہے، دونوں ممالک کے لیے نئی راہیں کھولیں گے۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویلیو ایڈڈ فوڈ سیکٹر میں زبردست برآمدی صلاحیت موجود ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر تجارت کے مطابق فوڈ ایگ ایکسپو میں 800 سے زائد غیر ملکی مندوبین کی شرکت سے کاروباری مواقع میں اضافہ ہوا، پاکستان زیتون کی برآمدات میں بڑی پیشرفت کے قریب ہے، وسیع پیمانے پر کاشت جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version