Advertisement

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی حکومت کو دھمکی

کے الیکٹرک

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی حکومت کو دھمکی

کے الیکٹرک کے  سی ای او مونس علوی  نے حکومت کو دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ممبران اور سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے شرکت کی۔

مونس علوی  نے اجلاس میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حکومت کو دھمکی دی  کہ ہمارا لائسنس منسوخ کرکے حکومت خود بجلی سپلائی کرے۔

سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے ہم ذمہ دار ہیں لیکن  بجلی کے ریٹ ہم طے نہیں کرتے۔

کمیٹی ممبر شبیر قریشی نے کہا کہ آپ لوگ لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں اور اس پر بجلی چوری کا  جواز پیش کرتے ہیں، آپ کے پاس ادارے موجود ہیں بجلی چوری کو روکیں۔

Advertisement

شبیر قریشی نے مزید کہا کہ آپ جوابدہ ہی نہیں ہوتے کسی کو اور بجلی چوری کا بوجھ بھی عوام پر ڈال دیتے ہیں۔

کمیٹی ممبر سلیم بلوچ نے کہا کہ اگر ایک پی ایم ٹی پر سو میں سے چالیس لوگ بل نہیں بھرتے تو باقی ساٹھ کو اس کی سزا کیوں دی جاتی ہے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ واٹر پمپس کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ پانی کی سپلائی نا رکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version