Advertisement

صدر مملکت اور وزیراعظم کا کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی برسی پر پیغام

صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر پیغام دیا گیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی امید اور مزاحمت کی کرن تھے، جس نے لاتعداد کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ثابت قدم رہنے کی ترغیب دی۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی وکالت کرتا رہے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کی تحریک کا معتبر نام کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، وہ کشمیری تحریک کے ایک عظیم رہنما تھے جن کا جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت پر پختہ یقین تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے پوری زندگی اس مقصد کے لئے وقف کردی، کشمیر کے عوام کی آزادی اور انکی خودارادیت کی جدوجہد کے لئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قید و بند کی تکالیف اور صعوبتیں انکے عزم کو کمزور نہ کر سکیں، ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک اس جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version