Advertisement

پاکستان اور ترکیہ کا ٹی ایف ایکس کان پراجیکٹ پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ کا ٹی ایف ایکس کان پراجیکٹ پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ نے ٹی ایف ایکس کان پراجیکٹ پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے لئے پاک ترک جوائنٹ وینچر ٹی ایف ایکس کان کے حوالے سے دونوں ممالک نے قریبی تعاون کا پہلی بار عوامی سطح پر شراکت داری کو تسلیم کر لیا۔

ایک طرف تو ترک حکام ٹی ایف ایکس کی تیاری میں پاک فضائیہ کے انتہائی کلیدی کردار کے معترف ہیں تو دوستی جانب ترکیہ پاکستان کے ساتھ ڈسرپٹوو ٹیکنالوجیز میں بھی شراکت داری کا خواہاں ہے۔

چیف آف ایئر اسٹاف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے حالیہ دورے میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ نے ٹی ایف ایکس کان پراجیکٹ پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ترک صدر نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات میں کان فائٹر جیٹ کی تیاری کے پروگرام میں سافٹ ویئر انٹیگریشن اور ڈیزائن کے حوالے سے پاک فضائیہ کے تعاون کو سراہا اور پاک ترک ایرو سپیس انڈسٹری کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس ماہانہ بنیادوں پر منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Advertisement

اس سے پہلے پاکستان اور ترکی کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس سہ ماہی بنیادوں پر منعقد ہوا تھا، پاکستان اور ترکی جلد ایرو اسپیس انڈسٹری کے حوالے سے سفارتی سطح کے فریم ورک پر دستخط کریں گے۔

ترک صدر نے پاکستان میں تیار کردہ جدید مہلک حربی ٹیکنالوجیز کو بھی دونوں ممالک کے درمیان شیئر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاک فضائیہ کی قیادت کے ملٹی ڈومین صلاحیتوں کے حصول کے لئے طے کردہ لائحہ عمل کو سراہا۔

ترک صدر نے سائبر، اسپیس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور الیکٹرانک وارفیئر جیسی جدید ٹیکنالوجیز میں پاک فضائیہ کی غیر معمولی پیشرفت کی بھی تعریف کی۔

صدر اردگان نے پاکستان کی ایرو اسپیس انڈسٹری کی ڈیزائن، تحقیق اور سافٹ ویئر ڈویلپمینٹ کے شعبوں میں  پیش رفت کو سراہا۔

پاک ترک ٹی ایف ایکس کان پروجیکٹ اپنی مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے، ٹی ایف ایکس پراجیکٹ کا پہلا پروٹوٹائپ پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔

ٹی ایف ایکس پروجیکٹ کے پروٹو ٹائپس ابھی ٹرائل اینڈ ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر رہے ہیں، ترک فضائیہ 2028 سے اپنے بیڑے میں ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ ٹی ایف ایکس کان شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ بھی ترک فضائیہ کے ساتھ ہی اپنے بیڑے میں ٹی ایف ایکس کان طیاروں کی شمولیت کا اغاز کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version