Advertisement

نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی اور مدد کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

کئی دہائیوں سے ہمارانظام انحطاط کاشکار ہے، وزیراعظم

کئی دہائیوں سے ہمارانظام انحطاط کاشکار ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی اور مدد کے لئے تیار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال میں تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل اس مشکل وقت میں نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور نیپال کے عوام کے ساتھ ہیں۔

شہباز شریف نے 2022 میں شدید سیلاب کے حوالے سے پاکستان کے اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی ضروری امداد کی پیشکش کے لیے تیار ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں دو روز سے جاری شدیدبارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی۔

نیپالی حکام کے مطابق بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک 170 افراد ہلاک ہو چکے جبکہ 68 افراد لاپتہ اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version