Advertisement

قائداعظم کی برسی؛ تینوں مسلح افواج کے دستوں کی مزار قائد پر سلامی

قائداعظم کی برسی؛ تینوں مسلح افواج کے دستوں کی مزار قائد پر سلامی

کراچی: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 76وی برسی کے موقع پر تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مزار قائد پر سلامی دی ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی پر تینوں مسلح افواج کی جانب سے مزار پر پھول رکھے گئے۔

مسلح افواج کے نمائندگان نے کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بابائے قوم کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ کابینہ کے اراکین نے بھی مزار پر حاضری دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے بھی مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے، تاہم وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیاء لنجار سمیت دیگر اراکین وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود ہیں۔

Advertisement

بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 76 واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے آج منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version