Advertisement

جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی، لوگوں نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا؛ عطاء تارڑ

جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی، لوگوں نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا؛ عطاء تارڑ

جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی، لوگوں نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا؛ عطاء تارڑ

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی تھی جب کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ پنجاب بڑا مہمان نواز ہے، آج سڑکیں بھی کھلی رکھیں اور سیکیورٹی بھی دی گئی۔ پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے فری ہینڈ دیا گیا لیکن لوگ نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے ملک ترقی نہ کرے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے جب کہ جلسے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کے لیے این آر او ہے لیکن این آر او نہیں ملے گا مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کی وجہ سے لوگوں نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، پورا زور لگا کر بھی پی ٹی آئی پورے ملک سے چند لوگ اکٹھے نہیں کرسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور جلسے کے لیے ہوشیارخبردار کے نعرے لگائے گئے، پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات مزید کہتے ہیں کہ لاہور جلسے سے متعلق بڑی بڑی باتیں کی گئیں، لاہور کی ہر سڑک کھلی ہے لیکن پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام ہوگیا اور عوام نے مسترد کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version