Advertisement

توشہ خانہ تحائف کی مالیت کا تعین، کابینہ ڈویژن نے بولیاں طلب کر لیں

  • فہد
  • شيئر

توشہ خانہ تحائف کی مالیت کا تعین، کابینہ ڈویژن نے بولیاں طلب کر لیں

توشہ خانہ تحائف کی مالیت کا تعین، کابینہ ڈویژن نے بولیاں طلب کر لیں

توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کے لئے کابینہ ڈویژن نے بولیاں طلب کر لیں۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق جیولری، گھڑیوں، کارپٹس، سجاوٹی اشیا سمیت دیگر تحائف کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا، جبکہ بولی میں حصہ لینے کے لئےدرخواستیں 30ستمبر تک طلب کی گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ بولی میں حصہ لینے والوں کو مختلف کیٹیگریوں کے لئے پیپرا رولز کے تحت پرکھا جائے گا، ایف بی آر کے متعین کردہ ویلیو کی مطابقت میں تحائف کا تعین کرنے والوں کو بالترتیب دس، پندرہ اور بیس ہزار ادا کیا جائے گا، تخمینہ کار تین دنوں میں تحائف کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے رپورٹ کابینہ ڈویژن میں جمع کرائیں گے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق رپورٹ جمع کرانے میں تاخیر کی صورت میں یومیہ معاوضے کا ایک فیصد جرمانہ عائد ہو گا، جبکہ سیکشن آفیسر توشہ خانہ کامیاب تخمینہ کار سے ایک سال کا معاہدہ کرے گا، کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کار کے ساتھ دو ہفتوں کے نوٹس کے ذریعے معاہدہ کی تنسیخ کا مجاز ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version